سیدنا عبیداللہ بن محصن انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح اس حال میں کرے کہ وہ اپنے اور اہل و عیال کے بارے میں بے خوف ہو، جسمانی طور پر عافیت میں ہو، ایک دن کا کھانا بھی اس کے پاس ہو تو وہ ایسے ہے جیسے وہ ساری دنیا کا مالک ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 372/5، بالإسناد نفسه و الترمذي: 2346 و ابن ماجه: 4141 - الصحيحة: 174»