سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کثرت سے لعنت کرنے والے روز قیامت نہ گواہی دے سکیں گے اور نہ شفاعت کرنے کے حق دار ہوں گے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة والأدب: 85، 86، 2598 و أبوداؤد: 4907»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدیق کے یہ شایان شان نہیں کہ وہ کثرت سے لعنت کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة: 84، 2597»
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جو لوگ ایک دوسرے پر لعنت کرتے تو ان پر لعنت ضرور واجب ہو جاتی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 318]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه معمر فى جامعه: 19535 و ابن أبى شيبة: 37341 و نعيم بن حماد فى الفتن: 667/6 و البيهقي فى شعب الإيمان: 5159 و أبونعيم فى الحلية: 279/1»