فسیلہ بنت واثلہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے باپ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ عصبیت ہے کہ انسان ظلم پر اپنی قوم کی مدد کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه أبوداؤد، الأدب، باب فى العصبية: 5119 و ابن ماجه: 3949 - انظر غاية المرام: 305»