سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہا تو یقیناً ان دونوں میں سے ایک اس کے ساتھ لوٹا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السِّبَابِ/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6104 و مسلم: 60 و أبوداؤد: 4687 و الترمذي: 2637 - انظر الصحيحة: 2891»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی شخص نے دوسرے کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک کافر ہوا، جس کو کافر کہا ہے وہ اگر واقعی (گناہ کی وجہ سے) کافر ہے تو پھر اس نے سچ کہا، اور اگر وہ ایسا نہیں ہے جیسے اس نے کہا تو اس کا وبال کہنے والے پر پڑے گا، اور وہ کافر ہو جائے گا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السِّبَابِ/حدیث: 440]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم: 60، بنحوه، و الطحاوي فى مشكل الآثار: 321/2 - انظر الصحيحة: 924/6»