سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنے چچاؤں کے ساتھ حلف المطیبین میں حاضر ہوا۔ مجھے سرخ اونٹوں کے بدلے بھی وہ توڑنا پسند نہیں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 1676 و الحاكم: 220/2 و ابن حبان: 4373 - انظر الصحيحة: 1900»