سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”دور دراز بستیوں میں سکونت اختیار نہ کرنا کیونکہ دور دراز دیہاتوں میں رہنے والا ایسا ہے جیسے وہ قبروں میں رہ رہا ہے۔“ احمد بن عاصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ کفور سے مراد دیہات ہیں۔ ایک دوسری سند سے بھی سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ثوبان! دور دراز بستیوں میں سکونت اختیار نہ کرنا کیونکہ دور دراز بستیوں میں رہنے والا قبروں میں رہنے والوں کی طرح ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 579]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه البيهقي فى شعب الإيمان: 7518 و الطبراني فى مسند الشامين: 99/2 - انظر الصحيحة تحت رقم: 4783»