سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحفے لیا دیا کرو، اس سے باہم محبت پیدا ہوتی ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 594]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبويعلى: 6122 و البيهقي فى الكبرىٰ: 280/6 و الدولابي فى الكني: 842 - انظر الإرواء: 1601»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اے میرے بیٹو! ایک دوسرے پر خرچ کیا کرو کیونکہ اس سے تمہارے درمیان محبت پیدا ہو گی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 595]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى الدنيا فى الإشراف: 165»