الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


الادب المفرد کل احادیث (1322)
حدیث نمبر سے تلاش:


الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
283. بَابُ مَنْ دَعَا بِطُولِ الْعُمُرِ
283. لمبی عمر کی دعا کرنا
حدیث نمبر: 652
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ مَوْلَى أُمِّ قَيْسِ ابْنَةِ مِحْصَنٍ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا: ”مَا قَالَتْ: طَالَ عُمْرُهَا؟“، وَلا نَعْلَمُ امْرَأَةً عُمِّرَتْ مَا عُمِّرَتْ.
سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اس نے کیا کہا ہے؟ اللہ اس کی عمر لمبی کرے۔ ہم کسی عورت کو نہیں جانتے جس کی عمر اتنی لمبی ہوئی ہو، جتنی اس عورت (سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا) کی ہوئی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 652]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه النسائي، كتاب الجنائز، باب غسل الميت بالحميم: 1883»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

حدیث نمبر: 653
حَدَّثَنَا عَارِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ سِنَانٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسٌ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَيْنَا، أَهْلَ الْبَيْتِ، فَدَخَلَ يَوْمًا، فَدَعَا لَنَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: خُوَيْدِمُكَ أَلا تَدْعُو لَهُ؟ قَالَ: ”اللَّهُمَّ، أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ حَيَاتَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ“، فَدَعَا لِي بِثَلاثٍ، فَدَفَنْتُ مِائَةً وَثَلاثَةً، وَإِنَّ ثَمَرَتِي لَتُطْعِمُ فِي السَّنَةِ مَرَّتَيْنِ، وَطَالَتْ حَيَاتِي حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ مِنَ النَّاسِ، وَأَرْجُو الْمَغْفِرَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر والوں کے پاس تشریف لایا کرتے تھے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے لیے دعا کی۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ اپنے ننھے خادم کے لیے دعا نہیں کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ، أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ حَيَاتَهُ، وَاغْفِرْ لَهُ.» اے اللہ! اسے مال اور اولاد کی کثرت سے نواز، اس کی عمر لمبی فرما اور اسے بخش دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں کی میرے لیے دعا کی۔ چنانچہ میں اپنی اولاد سے ایک سو تین کو دفن کر چکا ہوں۔ اور مال کی کثرت کا حال یہ ہے کہ میرے پهل سال میں دو مرتبہ کھائے جاتے ہیں اور عمر اس قدر دراز ہوئی کہ اب مجھے لوگوں سے شرم آتی ہے اور میں مغفرت کی امید بھی رکھتا ہوں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن سعد فى الطبقات: 19/7 و رواه البخاري: 1982 و مسلم مختصرًا: 2481 - انظر الصحيحة: 2241، 2541»

قال الشيخ الألباني: صحيح