الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


الادب المفرد کل احادیث (1322)
حدیث نمبر سے تلاش:


الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
285. بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ بِاللَّهِ مِنَ الْكَسَلِ
285. کاہلی اور سستی سے اللہ کی پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 656
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ.“
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ.» اے اللہ! میں تجھ سے کاہلی اور تاوان سے پناہ مانگتا ہوں، اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 656]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه النسائي، كتاب الاستعاذة، الاستعاذة من الهرم: 5492»

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

حدیث نمبر: 657
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَشَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم موت اور زندگی کے شر سے الله تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے۔ عذاب قبر اور مسیح دجال کے شر سے بھی پناہ طلب کرتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 657]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجنائز، باب التعوذ من عذاب القبر: 1377 و مسلم: 588»

قال الشيخ الألباني: صحيح