سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب تم میں سے کوئی شخص کسی سے اپنی ضرورت کا سوال کرے تو مبالغہ آرائی نہ کرے، کیونکہ اسے وہی ملنا ہے جو اس کے مقدر میں ہے۔ تم میں کوئی اپنے ساتھی کے پاس جا کر اس کی مدح سرائی نہ کرے، کہ اس طرح اس کی کمر کو توڑ دے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 26264 و الطبراني فى الكبير: 178/9 و البيهقي فى شعب الإيمان: 210»
سیدنا ابوعزه یسار بن عبداللہ ہذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ جب کسی بندے کو کسی زمین میں فوت کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کی کوئی حاجت رکھ دیتا ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب القدر: 2147 - انظر الصحيحة: 1221»