سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں پریشانی اور غم سے، عجز و کاہلی سے، بزدلی و بخل سے، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 801]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الدعوات: 6369 و مسلم: 2706 مختصرًا و أبوداؤد: 1541 و الترمذي: 3484 و النسائي: 5450»