سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یوں نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس بگڑ گیا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 809]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6179 و مسلم: 2250 و أبوداؤد: 4979»
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا مت کہے کہ میرا نفس خبیث ہوگیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس اور مزاج بگڑ گیا ہے۔“ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: عقیل نے اسے مسند بیان کیا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6180 و مسلم: 2251 و أبوداؤد: 4978»