سيدنا مطیع بن اسود عدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح مکہ کے روز فرماتے ہوئے سنا: ”آج کے بعد قیامت تک کسی قریشی کو قیدی بنا کر قتل نہیں کیا جائے گا۔“ چنانچہ قریش کے عاص نامی آدمیوں میں سے اس روز سوائے مطیع کے کوئی بھی مسلمان نہ ہوا۔ اس کا نام عاص تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام مطیع رکھا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 826]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه عبدالرزاق: 9399 و الحميدي: 578 و أحمد: 15408 و أبوعوانه: 6789 و ابن حبان: 3718 - انظر الصحيحة: 2427»