سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نحوست گھر، عورت اور گھوڑے میں ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 916]
تخریج الحدیث: «شاذ و المحفوظ عن ابن عمر وغيره (إن كان الشؤم فى شيء فى الدَّار): أخرجه البخاري، كتاب النكاح: 5093 و مسلم: 2225 و أبوداؤد: 3922 و الترمذي: 2824 و النسائي: 3569»
قال الشيخ الألباني: شاذ و المحفوظ عن ابن عمر وغيره (إن كان الشؤم فى شيء فى الدَّار)
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو عورت، گھوڑے اور مکان میں ہوتی۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجهاد و السير: 2859 و مسلم: 2226 و ابن ماجه: 1994»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم ایک گھر میں تھے جس میں ہمارے افرادِ خانہ اور مال و متاع بہت زیادہ تھا، پھر ہم ایک دوسرے گھر منتقل ہوئے جس میں ہماری تعداد کم ہوگئی، اور مال و متاع بھی گھٹ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس گھر کو اس کی مذموم حالت پر چھوڑ دو۔“ ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت کی سند محل نظر ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 918]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الطب، باب الطيرة: 3924 - انظر الصحيحة: 790»