سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں جب چھینک آتی اور ان سے یرحمك الله کہا جاتا تو وہ فرماتے: الله ہم پر اور تم بھی رحم فرمائے، اور ہمیں اور آپ کو بھی معاف فرما دے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 933]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ رب العالمین کہے، اور جو جواب دے وہ یرحمك الله کہے، پھر جسے چھینک آئی وہ کہے: يغفر الله لي ولكم: الله تعالیٰٰ مجھے اور آپ کو بھی معاف کر دے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا: المعجم الكبير للطبراني: 162/10»
سيدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”يَرْحَمُكَ اللَّهُ“، اسے دوبارہ چھینک آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے زکام ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 935]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح مسلم، الزهد و الرقائق، ح: 2993 - الصحيحة: 1330- رواه مسلم، كتاب الزهد، باب تشميت العاطس: 55، 2993 و الترمذي: 2743»