سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جبریل تمہیں سلام کہتے ہیں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اور ان پر بھی سلام اور اللہ کی رحمت ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، المناقب: 3768 و مسلم: 2447»