سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص کسی کو اس کی جگہ سے اٹھائے اور پھر خود وہاں بیٹھ جائے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے اگر کوئی آدمی اپنی جگہ سے اٹھتا تو وہ وہاں نہیں بیٹھتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَجَالِسِ/حدیث: 1153]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأستئذان: 6270 و مسلم: 2177»