سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس حال میں سویا کہ اس کے ہاتھ میں چکناہٹ ہو اور وہ اسے نہ دھوئے تو اسے اگر کسی چیز نے کاٹ لیا تو وہ خود کو ہی ملامت کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الطبراني فى الأوسط: 597 و البزار: 2886 و أبونعيم فى أخبار اصفهان: 327/2 - أنظر الصحيحة: 2956»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رات کو چکناہٹ والے ہاتھ سے سویا اور پھر اسے کوئی چیز کاٹ گئی تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1220]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأطعمة: 3852 و الترمذي: 1860 و النسائي فى الكبرىٰ: 6887 و ابن ماجه: 3297 - أنظر الصحيحة: 2956»