سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اسّی سال بعد ختنہ کیا۔ یہ ختنہ مقام قدوم پر انہوں نے خود کیا۔“ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: قدوم (سے بسولا نہیں) جگہ مراد ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْخِتَانِ/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاستئذان: 6298 و مسلم: 2370»