سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شطرنج کھیلا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1269]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4938 و ابن ماجه: 3762»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ان دو نشان زدہ مہروں سے بچو جن سے سختی کے ساتھ منع کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ دونوں جوا کھیلنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 26152 و أحمد: 4263 و البيهقي فى الكبرىٰ: 215/10»
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نردشیر (شطرنج) کے ساتھ کھیلا، وہ ایسے ہے جیسے اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون سے رنگ لیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه مسلم، كتاب الشعر: 2260 و أبوداؤد: 4939 و ابن ماجه: 3763»
سيدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شطرنج کے ساتھ کھیلا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1272]