سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرت سے ہیں: ختنے کروانا، زیر ناف بال مونڈنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، مونچھیں کاٹنا اور ناخن تراشنا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1292]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب اللباس، باب قص الشارب: 5889 و مسلم: 257 و أبوداؤد: 4198 و الترمذي: 2756 و النسائي: 9 و ابن ماجه: 292»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرت سے ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف بال مونڈنا، ناخن تراشنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا اور مونچھیں تراشنا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1293]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: پانچ چیزیں فطرت سے ہیں: ”ناخن تراشنا، مونچھیں کاٹنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، زیر ناف بال مونڈنا اور ختنہ کرنا۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا و الأصح المرفوع الذى قبله بحديث: أخرجه مالك فى الموطأ: 921/2 و النسائي: 5447»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا و الأصح المرفوع الذى قبله بحديث