عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنی شرم گاہ کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 696]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 700] » اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 153] ، [صحيح مسلم 267] ۔ نیز دیکھئے: [السنن الأربع و صحيح ابن حبان 1434] و [مسند الحميدي 432]