الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
18. باب في السِّوَاكِ:
18. مسواک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 704
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں مسواک کے بارے میں تم سے بہت کچھ کہہ چکا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 708] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 888] ، [مسند الموصلي 4171] ، [صحيح ابن حبان 1066] و [ابن أبى شيبه 171/1]

حدیث نمبر: 705
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے مسواک کے بارے میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں۔ (یعنی مسواک کی تم کو بہت رغبت دلائی ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 709] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 888] ، [مسند الموصلي 4171] ، [صحيح ابن حبان 1066] و [ابن أبى شيبه 171/1]