سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں سرین کے اندر حرکت محسوس ہو اور یہ (یقین) مشکل ہو جائے کہ وضو ٹوٹا ہے یا نہیں، تو وہ نماز نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سن لے، یا بو نہ محسوس کر لے۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 748] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 362] ، [أحمد 414/2] ، [أبوداؤد 177] ، ونحوه [ترمذي 74] و [بيهقي 117/1]