الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
91. باب في الْكَبِيرَةِ تَرَى الدَّمَ:
91. بوڑھی عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
حدیث نمبر: 873
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْكَبِيرَةِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: "لَا نَرَاهُ حَيْضًا".
عطاء نے بوڑھی عورت کے بارے میں جسے خون آ جائے کہا: ہم اسے حیض نہیں سمجھتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف وليث هو: ابن أبي سليم وهو ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 877] »
لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے، اور اس کو صرف امام دارمی نے نقل کیا ہے۔

حدیث نمبر: 874
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنِيهِ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي امْرَأَةٍ تَرَكَهَا الْحَيْضُ ثَلَاثِينَ سَنَةً، ثُمَّ رَأَتْ الدَّمَ "فَأَمَرَ فِيهَا بِشَأْنِ الْمُسْتَحَاضَةِ".
عطاء سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے، جس کو تیس سال سے حیض نہیں آیا، پھر وہ خون دیکھے، تو انہوں نے (اس بوڑھی کو) مستحاضہ کی طرح کا حکم دیا۔ (یعنی وہ مستحاضہ کے حکم میں ہے، غسل و وضو کر کے نماز پڑھے گی۔) [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج، [مكتبه الشامله نمبر: 878] »
ابن جریج کے عنعنہ کی وجہ سے یہ روایت بھی ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1181]

حدیث نمبر: 875
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْكَبِيرَةِ تَرَى الدَّمَ، قَالَ: "هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ، تَفْعَلُ كَمَا تَفْعَلُ الْمُسْتَحَاضَةُ".
عطاء نے کہا: عمر رسیدہ عورت کو خون آ جائے تو وہ مستحاضہ کے حکم میں ہے، اور ویسا ہی کرے گی جیسے مستحاضہ کرتی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 875]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 879] »
اس قول کی سند بھی ضعیف ہے، «كما مر آنفا» ۔

حدیث نمبر: 876
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، في التي قعدت من المحيض، "إذا رأت الدم توضأت وصلت ولا تغتسل"، سئل عبد الله عَنْ الْكَبِيرَةِ، قَالَ:"تَوَضَّأُ وَتُصَلِّي، وَإِذَا طُلِّقَتْ تَعْتَدُّ بِالْأَشْهُرِ".
عطاء اور حکم بن عتیبہ سے ایسی بوڑھی عورت کے بارے میں منقول ہے جس کا حیض رک گیا ہو اور اسے خون آ جائے، تو وہ وضو کر کے نماز پڑھے گی، غسل نہیں کرے گی۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے ایسی عورت کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: وضو کر کے نماز پڑھ لے گی اور طلاق دی جائے تو مہینے کے حساب سے عدت گزارے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه حجاج بن أرطاة وما وقعت عليه بهذا اللفظ، [مكتبه الشامله نمبر: 880] »
حجاج بن ارطاة کی وجہ سے اس روایت کی سند بھی ضعیف ہے، کسی اور محدث نے بھی اسے ذکر نہیں کیا۔

وضاحت: (تشریح احادیث 871 سے 876)
بوڑھی عمر رسیدہ عورت کو حیض منقطع ہونے کے بعد اگر کبھی حیض آجائے تو یہ دمِ حیض شمار ہوگا یا دمِ استحاضہ؟ اس باب میں امام دارمی رحمہ اللہ نے عطاء بن أبی رباح اور حکم بن عتیبہ کے اقوال ذکر کئے ہیں اور اپنی رائے بھی یہ ہی ظاہر کی ہے کہ یہ دمِ استحاضہ مانا جائے گا اور ایسی بوڑھی عورت پر حیض کے احکام جاری نہ ہوں گے۔
فقہ السنہ میں سید سابق نے کہا ہے: آخر عمر تک جب بھی خون آئے وہ حیض کا ہی خون شمار کیا جائے گا کیونکہ اس کے مستحاضہ ہونے کی کوئی دلیل حدیث میں نہیں ہے۔
والله اعلم۔
دیکھئے: [فقه السنة 82/1-83] ۔