عبداللہ بن ارقم نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور آدمی کو پائخانہ کی ضرورت ہو تو پہلے بیت الخلاء جائے۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1467] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 88] ، [ترمذي 142] ، [نسائي 851] ، [ابن حبان 2071] ، [موارد الظمآن 194] ، [الحميدي 896]
وضاحت: (تشریح حدیث 1464) یعنی پہلے حاجت رفع کرے بعد میں نماز کو جائے، کیونکہ ایسی صورت میں نماز میں یکسوئی نہ رہے گی۔ صحیح حدیث ہے: «لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا هُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ»”نماز نہیں پڑھنی چاہیئے جب کھانا سامنے آئے یا پائخانہ یا پیشاب کا تقاضہ ہو۔ “[صحيح مسلم: 560] ۔