الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
200. باب كَيْفَ يُشِيرُ الإِمَامُ في الْخُطْبَةِ:
200. خطبہ کے دوران امام کے ہاتھ اٹھانے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 1599
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ قَالَ: رَأَى عُمَارَةُ بْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ، فَقَالَ:"قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَمَا يُشِيرُ إِلَّا بِإِصْبُعِهِ".
حصین (بن عبدالرحمٰن) نے کہا: عمارہ بن رویبہ نے مروان کے بیٹے بشر کو منبر پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو کہا: برا کرے اللہ تعالیٰ ان دونوں ہاتھوں کو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا ہے، اور آپ صرف اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کرتے تھے (بعض نسخ میں ایک انگلی سے اشارہ کرنے کا ذکر ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1599]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1601] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 874] ، [أبوداؤد 1104] ، [ترمذي 515] ، [ابن حبان 882]

حدیث نمبر: 1600
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ، قَالَ: رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: فَسَبَّهُ، وَقَالَ:"لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَا يَقُولُ بِأُصْبُعِهِ إِلَّا هَكَذَا، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ عِنْدَ الْخَاصِرَةِ".
حصین بن عبدالرحمٰن نے کہا: عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن منبر پر دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو انہیں برا بھلا کہا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا اور آپ (اس طرح نہ کرتے تھے بلکہ) صرف انگلی سے اشارہ کرتے تھے، اور انہوں نے شہادت کی انگلی سے پہلو کے پاس سے اشارہ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1600]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1602] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث بھی مثلِ سابق صحیح ہے۔

وضاحت: (تشریح احادیث 1598 سے 1600)
ان دونوں حدیثوں سے خطبے کے دوران ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے یا گفتگو کے دوران ویسے ہی ہاتھ اٹھانے کی ممانعت ثابت ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف بارش کی دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے تھے یا پھر انگلی سے اشارہ کرتے تھے، علامہ وحیدالزماں رحمہ اللہ نے شرح مسلم میں کہا: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خطبہ میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا بدعت ہے اور روا نہیں ہے، اور مالک اور اصحابِ شافعیہ کا اور دیگر فقہاء کا یہ ہی مذہب ہے۔