سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب محرم کی آنکھ میں تکلیف ہو تو وہ اس پر ایلوے کا لیپ لگا لے۔“[سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1968]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1972] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1204] ، [أبوداؤد 1839] ، [ترمذي 952] ، [نسائي 2710] ، [الحميدي 34] ۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: علماء کا اسی پرعمل ہے کہ محرم حالتِ احرام میں آنکھ پر دوا لگا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں خوشبو نہ ہو۔