الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب الفرائض
وراثت کے مسائل کا بیان
35. باب مَنْ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا في الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ:
35. بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی
حدیث نمبر: 3068
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا فِي الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3068]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3078] »
اس اثر کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7602] ، [ابن حزم فى المحلی 475/10]

حدیث نمبر: 3069
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "الدِّيَةُ عَلَى فَرَائِضِ اللَّهِ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: دیت کے حق دار الله تعالیٰ کے مقرر کردہ حصص ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3069]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3079] »
اس روایت کی سند بھی ابرا ہیم رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7607] ، [ابن منصور 300]

حدیث نمبر: 3070
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "الدِّيَةُ سَبِيلُهَا سَبِيلُ الْمِيرَاثِ".
ابوقلابہ نے کہا: دیت کا طریقہ میراث کے طریقے کی طرح ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3070]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى أبي قلابة وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد، [مكتبه الشامله نمبر: 3080] »
ابوقلابہ کا نام عبداللہ بن زید ہے اور وہیب: ابن خالد ہیں، اس اثر کی سند ابوقلابہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7608] ، [المحلی 475/10]

حدیث نمبر: 3071
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، وَدَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ: أن عمر بن عبد العزيز كتب أن: "يورث الإخوة من الأم من الدية".
حمید اور داؤد بن ابی ہند نے کہا: عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ نے لکھا کہ مادری بھائی کو دیت کا وارث بنایا جائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3071]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى عمر، [مكتبه الشامله نمبر: 3081] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7616] ، [عبدالرزاق 17772] ، [المحلی 475/10]

حدیث نمبر: 3072
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: "الْعَقْلُ مِيرَاثٌ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَفَرَائِضِهِ".
ابن شہاب نے کہا: دیت مقتول کے وارثین کے درمیان میراث ہے کتاب الله اور اس کے مقررہ حصص کے مطابق۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3072]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف عبد الله بن صالح كاتب الليث سيئ الحفظ جدا وكانت فيه غفلة، [مكتبه الشامله نمبر: 3082] »
اس روایت کی سند میں عبداللہ بن صالح کاتب اللیث سئی الحفظ جدا ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7604] ، [المحلی 475/10 بسند صحيح] ۔ ابن شہاب: زہری ہیں۔

حدیث نمبر: 3073
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: "لَقَدْ ظَلَمَ مَنْ لَمْ يُوَرِّثْ الْإِخْوَةَ مِنْ الْأُمِّ مِنْ الدِّيَةِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے مادری بھائیوں کو دیت میں سے وراثت نہ دی اس نے ظلم کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3073]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3083] »
اس اثر کی سند میں بعض ولد ابن الحنفیہ کا پتہ نہیں کون ہیں؟ اور قبیصہ: ابن عتبہ ہیں۔ حوالہ کے لئے دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7613، 7620] ، [عبدالرزاق 17771] ، [ابن منصور 303، 304] ، [البيهقي 58/8] ۔ ان میں سے بعض روایات کی سند صحیح ہے۔

حدیث نمبر: 3074
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، أَنْبَأَنَا ابْنُ سَالِمٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَزَيْدٍ، قَالُوا: "الدِّيَةُ تُورَثُ كَمَا يُورَثُ الْمَالُ خَطَؤُهُ وَعَمْدُهُ".
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر، سیدنا علی و سیدنا زید رضی اللہ عنہم نے کہا: دیت کی وراثت اسی طرح تقسیم ہو گی جس طرح مال کی وراثت (تقسیم) ہوتی ہے چاہے وہ دیت قتل خطا کی ہو چاہے قتل عمد کی۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3074]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن سالم، [مكتبه الشامله نمبر: 3084] »
اس اثر کی سند محمد بن سالم کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسرے طرق بھی ضعیفہ ہیں۔ دیکھے: [ابن أبى شيبه 7605] ، [ابن منصور 308] ، [ابن حزم 475/10]

وضاحت: (تشریح احادیث 3066 سے 3074)
ان آ ثار سے ثابت ہوا کہ مرنے والے کی دیت بھی اصحاب الفروض میں ایسے ہی تقسیم کی جائے گی جیسے مال تقسیم کیا جاتا ہے، ہر صاحبِ حق کو اس کا حق دیا جائے گا۔