شعبی رحمہ اللہ نے کہا: کوئی آدمی اپنے غلام کی اجرت (یا مزدوری) میں ایک درہم کی وصیت کرے اور اس کی اجرت چھ (درہم) ہو تو اس کو چھٹا حصہ دیا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3287]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3298] » اس اثر کی سند شعبی رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ قبیصہ: ابن عقبہ ہیں۔