الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب الوصايا
وصیت کے مسائل
34. باب إِذَا أَعْتَقَ غُلاَمَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ:
34. کوئی آدمی اپنے غلام کو اپنی موت کے وقت آزاد کر دے اور اس کا کوئی اور مال نہ ہو
حدیث نمبر: 3303
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ:"فِي رَجُلٍ أَعْتَقَ غُلَامَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، وَلَيْسَ لَهُ غَيْرُهُ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ، قَالَ: يَسْعَى لِلْغُرَمَاءِ فِي ثَمَنِهِ".
شعبی رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی موت کے وقت اپنے غلام کو آزاد کر دے، اور اس کے پاس غلام کے علاوہ اور کوئی مال بھی نہ ہو، اور اس کے اوپر قرض بھی ہو، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: اپنی قیمت کے مطابق وہ قرض خواہوں کے لئے محنت مزدوری کرے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3303]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل أبي بكر بن عياش، [مكتبه الشامله نمبر: 3314] »
ابوبکر بن عياش کی وجہ سے اس اثر کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16760] ، [ابن منصور 414، 416]

حدیث نمبر: 3304
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ الْحَسَنِ:"أَنَّ رَجُلًا اشْتَرَى عَبْدًا بِتِسْعِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَأَعْتَقَهُ وَلَمْ يَقْضِ ثَمَنَ الْعَبْدِ، وَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِهِ".
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے: ایک آدمی نے سات سو درہم میں غلام خریدا، پھر اسے آزاد کر دیا اور غلام کی قیمت بھی ادا نہیں کی، اور کوئی اور مال بھی نہیں چھوڑا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں کہا: اپنی قیمت کے مطابق غلام محنت مزدوری کرے گا۔ (یعنی اتنی قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے گا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3304]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى علي، [مكتبه الشامله نمبر: 3315] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور ابوالولید کا نام ہشام بن عبدالملک الطیالسی ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16766] ، [ابن منصور 415]