الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
22. باب في فَضْلِ حم الدُّخَانِ وَالْحَوَامِيمِ وَالْمُسَبِّحَاتِ:
22. سورہ دخان اور حم و سبح سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 3452
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّهُ "مَنْ قَرَأَ (حم) الدُّخَانَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ إِيمَانًا وَتَصْدِيقًا بِهَا، أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ".
عبداللہ بن عیسیٰ نے کہا: مجھے خبر دی گئی ہے کہ جس نے جمعہ کی رات میں سورۂ دخان ایمان و تصدیق کے ساتھ پڑھی، وہ صبح کو اٹھے گا تو بخش دیا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3452]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى عبد الله بن عيسى وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3463] »
عبداللہ بن عیسیٰ پر یہ اثر موقوف ہے، اور ان تک سند صحیح ہے۔ [ترمذي 2891] میں اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ نیز دیکھئے: [شعب الإيمان للبيهقي 2476]

حدیث نمبر: 3453
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ (حم) الدُّخَانَ فِي لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ، أَصْبَحَ مَغْفُورًا لَهُ، وَزُوِّجَ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ".
ابورافع نے کہا: جس نے جمعہ کی رات کو سورہ دخان کو پڑھا وہ بخش دیا گیا، اور حورعین سے اس کا بیاہ ہو گیا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3453]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى أبي رافع نفيع بن رافع وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3464] »
ابورافع نفیع بن الحارث تک اس کی سند صحیح ہے اور موقوف ہے۔

حدیث نمبر: 3454
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "كُنَّ! الْحَوَامِيمُ يُسَمَّيْنَ الْعَرَائِسَ".
سعد بن ابراہیم نے کہا: حم سے شروع ہونے والی سورتوں کو دلہن کہا جاتا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3454]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى سعد بن إبراهيم وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3465] »
اس اثر کی سند سعد تک صحیح اور موقوف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10333] ، [شعب الإيمان للبيهقي 2482]

حدیث نمبر: 3455
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ إِذَا أَصْبَحَ، فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ، وَإِنْ قَرَأَ إِذَا أَمْسَى، فَمَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ، طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ".
حسن رحمہ اللہ نے کہا: جو شخص سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھے اور اسی دن وہ مر گیا تو اس پر شہیدوں کی مہر لگا دی جائے گی، اور اگر شام کو پڑھے اور رات میں فوت ہو گیا تب بھی وہ شہیدوں میں شمار ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3455]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3466] »
اس اثر کی سند صحیح اور موقوف علی الحسن ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس 227] ، [الدر المنثور 202/1]

حدیث نمبر: 3456
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، عَنْ مَعْنٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ"يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ عِنْدَ النَّوْمِ، وَيَقُولُ: "إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً تَعْدِلُ أَلْفَ آيَةٍ".
خالد بن معدان نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت مسبحات (یعنی جن سورتوں کے شروع میں «سبح، يسبح» ہے) پڑھتے تھے اور فرماتے تھے: ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں کے برابر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3456]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو مرسل وربما كان معضلا، [مكتبه الشامله نمبر: 3467] »
اس اثر کی سند صحیح لیکن مرسل ہے۔ دیکھئے: [النسائي فى الكبريٰ 10551] ۔ نیز دیکھئے: [أبوداؤد 5057] ، [ترمذي 2922، 3403] و [النسائي فى عمل اليوم و الليلة 713] و [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 682] و [الطبراني فى الكبير 247/18، 624، وله متابع عند أحمد بسند صحيح 128/4] و [شعب الإيمان للبيهقي 2503] ۔ امام نسائی نے کہا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کچھ اہلِ علم یہ کہتے ہیں کہ مسبحات چھ ہیں: «سورة الحديد، الحشر، الصف، الجمعة، التغابن، و الأعلي» ۔

حدیث نمبر: 3457
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ، حَدَّثَنِي نَافِعُ بْنُ أَبِي نَافِعٍ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْحَشْرِ، وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ قَالَهَا مَسَاءً، فَمِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى يُصْبِحَ".
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت «أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم» کے بعد سورہ حشر کی آخری تین آیات پڑھے گا الله تعالیٰ اس کے لئے ستر ہزار فرشتے متعین کر دیتا ہے جو شام تک اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں، اور اگر شام کو پڑھے گا تو اسی طرح صبح تک اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3457]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3468] »
اس حدیث کی سند میں کلام ہے۔ دیکھئے: [أحمد 26/5] ، [الترمذي 2923] ، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 80] ، [طبراني فى الكبير 229/20، 537] ، [شعب الإيمان 2502]

وضاحت: (تشریح احادیث 3445 سے 3457)
تنبیہ: سند میں کلام ہونا، یا مرسل و موقوف ہونا، یہ سب ضعف کی علامات ہیں یعنی وہ روایت ضعیف ہے۔