الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
27. باب مَنْ قَرَأَ خَمْسِينَ آيَةً:
27. جو شخص پچاس آیات پڑھے اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 3478
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ بِخَمْسِينَ آيَةً، لَمْ يُكْتَبْ مِنْ الْغَافِلِينَ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس نے کسی رات میں پچاس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3478]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3489] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن موقوف ہے۔ اور اس کو ابن ابی شیبہ نے [ابن أبى شيبه 508/10، 10135] اور طبرانی نے [المعجم الكبير 158/9، 8727] میں روایت کیا ہے۔ نیز آگے بھی یہ روایت آ رہی ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 3658]

حدیث نمبر: 3479
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَا: "مَنْ قَرَأَ بِخَمْسِينَ آيَةً فِي لَيْلَةٍ، كُتِبَ مِنْ الْحَافِظِينَ".
سیدنا تمیم داری اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہما نے کہا: جو ایک رات میں پچاس آیات پڑھے گا وہ حفاظ میں لکھا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3479]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3490] »
اس اثر کی سند میں انقطاع ہے اس لئے ضعیف ہے۔