الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
32. باب كَمْ يَكُونُ الْقِنْطَارُ:
32. قنطار کی مقدار کتنی ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3496
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا، أَبَانُ الْعَطَّارُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ: اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: قنطار بارہ ہزار کا ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3496]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن إلى أبي هريرة، [مكتبه الشامله نمبر: 3507] »
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تک اس روایت کی سند حسن ہے، اور مسند احمد میں مرفوعاً روایت ہے۔ دیکھئے: [أحمد 363/2] ، اور اس میں ہے کہ قنطار بارہ ہزار اوقیہ کا ہوتا ہے، اور ہر اوقیہ زمین و آسمان کے درمیان جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے۔

حدیث نمبر: 3497
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ: مِلْءُ مَسْكِ ثَوْرٍ ذَهَبًا".
ابونضرہ العبدی نے کہا: قنطار بیل کی سونے سے بھری ہوئی کھال کے برابر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3497]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى أبي نضرة: المنذر بن مالك بن قطعة، [مكتبه الشامله نمبر: 3508] »
ابونضرہ و منذر بن مالک تک اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالاشہب کا نام جعفر بن حیان ہے۔ یہ اثر رقم (3490) پر گذر چکا ہے۔

حدیث نمبر: 3498
حَدَّثَنَا إِسْحَاق، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ: أَرْبَعُونَ أَلْفًا".
سعید بن المسيب رحمہ اللہ نے کہا: قنطار چالیس ہزار کا ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3498]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده علتان: عنعنة هشيم وضعف علي بن زيد وهو موقوف على سعيد بن المسيب، [مكتبه الشامله نمبر: 3509] »
علی بن زید اس روایت کی سند میں ضعیف، اور ہشیم نے مدلس ہوتے ہوئے عن سے روایت کی ہے۔ نیز ابن المسيب رحمہ اللہ پر یہ اثر موقوف یعنی انہیں کا قول ہے۔

حدیث نمبر: 3499
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاق، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ دِيَةُ أَحَدِكُمْ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
حسن رحمہ اللہ نے کہا: قنطار تم میں سے کسی کی دیت کے مطابق بارہ ہزار ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3499]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3510] »
یہ روایت حسن رحمہ اللہ پر موقوف ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ اس میں اسحاق: ابن عیسیٰ اور مبارک: ابن فضالہ ہیں۔ دیکھئے: [تفسير الطبري 200/3]

حدیث نمبر: 3500
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاق، عَنْ مُسْلِمٍ هُوَ الزَّنْجِيُّ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ: سَبْعُونَ أَلْفَ دِينَارٍ".
مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: قنطار ستر ہزار کا ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3500]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن إلى مجاهد، [مكتبه الشامله نمبر: 3511] »
مجاہد تک اس اثر کی سند موقوف و حسن ہے۔ دیکھئے: [تفسير الطبري 200/3]

حدیث نمبر: 3501
حَدَّثَنَا إِسْحَاق، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ: أَلْفُ أُوقِيَّةٍ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: قنطار بارہ ہزار اوقیہ کا ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3501]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات أبو بكر هو: ابن عياش وأبو حصين هو: عثمان بن عاصم. غير أن سالما لم يدرك معاذا فالإسناد منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 3512] »
اس اثر کے رجال ثقات ہیں، ابوبکر: ابن عیاش، ابوحصین: عثمان بن عاصم ہیں، اور سالم کی ملا قات سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے نہیں ہوئی، اس سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [تفسير الطبري 200/3]

حدیث نمبر: 3502
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: "الْقِنْطَارُ: سَبْعُونَ أَلْفَ مِثْقَالٍ".
مجاہد رحمہ اللہ نے کہا: (قنطار) ستر ہزار مثقال کا ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3502]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف ليث وهو: ابن أبي سليم وهو موقوف على مجاهد، [مكتبه الشامله نمبر: 3513] »
لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے یہ اثر ضعیف ہے، اور مجاہد رحمہ اللہ پر موقوف بھی ہے۔

وضاحت: (تشریح احادیث 3495 سے 3502)
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ کے قنطار کی مقدار کے بارے میں مختلف اقوال ہیں، اور سیاق و سباق اور لغت میں بہت سارے، ڈھیر سارے مال و ذخیرے کو کہتے ہیں، اور مختلف ازمان میں اس کی مقدار مختلف بتائی گئی ہے۔
اس لئے قنطار کی تحدید ممکن نہیں۔
«واللّٰه أعلم بالصواب.»