الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر حصن المسلم کل احادیث (276)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
31. شام کے وقت یہ دعا پڑھے
حدیث نمبر: 89
اللَٰهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ
اے اللہ! تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی، تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ رہتے ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں اور تیری طرف ہی اٹھ کر جانا ہے۔ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:5068، سنن ابن ماجه:3868، سنن ترمذي:3391]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 89]
حدیث نمبر: 90
اللَٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ
اے اللہ! تو میرا رب ہے تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں تو نے مجھے پیدا کیا ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، جتنی مجھ میں طاقت ہے، جو (خطا، گناہ) میں نے کیا اس کے شر سے تیرے پناہ میں آتا ہوں، میں تیرے لئے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتا ہوں، مجھے بخش دے کیونکہ گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی نہیں بخش سکتا۔، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ایمان و یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے اور رات کو فوت ہو گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا، اسی طرح وہ شخص بھی جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے۔ [صحيح بخاري:6306]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 90]
حدیث نمبر: 91
اللَٰهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللَٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ
اے اللہ! میں نے صبح کی، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اٹھانے والے فرشتوں اور تمام فرشتوں، اور تیری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور یقینا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرے بندے اور رسول ہیں۔، اور شام کے وقت کہے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَمْسَيْتُ» اے اللہ میں نے شام کی۔، جس شخص نے یہ کلمات صبح کے وقت کہے اس نے دن کا شکریہ ادا کر دیا، اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے اس نے رات کا شکریہ ادا کر دیا۔، جس نے صبح یا شام چار چار مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ اس کی گردن کو آگ سے آزاد کر دیتا ہے۔ [حسن، سنن ابي داؤد:5069]
اور اس کا حسن شاہد [ابوداؤد:5078] ہی میں ہے۔ نیز دیکھئے [سنن ترمذي:3501، الادب المفرد للبخاري:1201]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 91]
حدیث نمبر: 92
اللَٰهُمَّ مَا أَصْبَحَ (شام کے وقت «أمسٰى کہے) «بِي مِنْ نِعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ، وَلَكَ الشُّكْرُ
اے اللہ! مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر صبح کے وقت جو بھی نعمت اتری تو وہ صرف تیری طرف سے ہی ہے، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے لئے ہی تمام تعریفات اور تیرے لئے ہی شکر ہے۔ جس بھی شخص نے یہ کلمات صبح کے وقت کہے اس نے دن کا شکریہ ادا کر دیا اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے اس نے رات کا شکریہ ادا کیا۔ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5073 عمل اليوم و الليلة لابن السني 42، تحقيق الشيخ حليم الهلالي]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 92]
حدیث نمبر: 93
اللَٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي، اللَٰهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي، اللَٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ، وَالْفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
اے اللہ! مجھے میرے بدن میں عافیت دے، اے اللہ! مجھے میری سماعت میں عافیت دے، اے اللہ! مجھے میری بصارت میں عافیت دے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اے اللہ! میں کفر اور محتاجی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5090، مسند احمد:42/5، الادب المفرد:701]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 93]
حدیث نمبر: 94
حَسْبِيَ اللَٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
میرے لئے اللہ ہی کافی ہے جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔، جس شخص نے صبح و شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے، اللہ تعالی دنیا و آخرت کے اہم معاملات میں اسے کافی ہو جاتا ہے۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد:5081، عمل اليوم و الليلة لابن السني:89/1ح43]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 94]
حدیث نمبر: 95
اللَٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللّٰهُمَّ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، اللَٰهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي
اے اللہ! میں تجھ سے دنیا وآخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا، اپنے اہل اور اپنے مال میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میرے پوشیدہ امور پر پردہ ڈال اور میری گھبراہٹوں میں مجھے امن دے، اے اللہ! میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میرے دائیں سے، میرے بائیں سے، میرے اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری عظمت کے ساتھ پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے اچانک ہلاک کر دیا جاؤں۔ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:5074، سنن ابن ماجه:3871، سنن نسائي:5531، ببعض الاختلاف]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 95]
حدیث نمبر: 96
اللَٰهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَشَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوءًا أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ
اے اللہ! اے غائب و حاضر کو جاننے والے، اے آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے بنانے والے، اے ہر چیز کے رب اور مالک، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں اپنے نفس کے شر، شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اور اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نفس پر برائی کا ارتکاب کروں یا کسی مسلمان کی طرف اسے کھینچ کر لاؤں۔ [صحيح، سنن ترمذي:3392]
نیز دیکھئے [سنن ابي داؤد:5067]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 96]
حدیث نمبر: 97
بِسْمِ اللَٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ، فِي الْأَرْضِ، وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ نہ زمین میں اور نہ ہی آسمان میں کوئی چیز نقصان دے سکتی ہے، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے۔، جس شخص نے صبح شام تین تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی۔ [صحيح، سنن ابي داؤد:5088، سنن ترمذي:3388، سنن ابن ماجه:3869]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 97]
حدیث نمبر: 98
رَضِيتُ بِاللَٰهِ رَبًّا، وَبِالإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا
میں اللہ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔، جس شخص نے صبح شام یہ کلمات تین تین مرتبہ کہے اللہ تعالیٰ پر واجب ہو جاتا کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔ [اسناده حسن، سنن ترمذي:3389، سنن ابي داؤد:5072، مسند احمد:337/4ح18967]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 98]
حدیث نمبر: 99
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرَفَةَ عَيْنٍ
اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے قائم رکھنے والے، تیری رحمت کے ساتھ ہی میں مدد مانگتا ہوں، میری مکمل حالت درست فرما دے، اور مجھے لحظہ بھر بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر۔ [اسناده حسن، المستدرك للحاكم:2000]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 99]
حدیث نمبر: 100
أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ، وَنَصْرَهُ، وَنُورَهُ، وَبَرَكَتَهُ، وَهُدَاهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ“
”أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ اللَّيْلَةِ فَتْحَهَا، وَنَصْرَهَا، وَنُورَهَا، وَبَرَكَتَهَا، وَهُدَاهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا
ہم نے صبح کی اور اللہ رب العالمین کے لئے (بادشاہت) نے بھی صبح کی، اے اللہ! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی، فتح، نصرت، نور، برکت اور اس کی ہدایت کا سوال کرتا ہوں اور اس پر جو شر ہے اور اس کے بعد جو شر ہے اس سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔، ہم نے شام کی اور اللہ رب العالمین کے لئے کائنات نے شام کی، اے اللہ! میں تجھ سے اس رات کی بھلائی، فتح، نصرت، نور، برکت اور اس کی ہدایت کا سوال کرتا ہوں، اور اس کے شر سے اور اس کے بعد جو شر ہے اس سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔، جس شخص نے یہ کلمات صبح و شام تین مرتبہ کہے اللہ تعالیٰ پر واجب ہو جاتا ہے کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5076]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 100]
حدیث نمبر: 101
أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَعَلَى كَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ، وَّعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا، وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
ہم نے صبح کی (ہم نے شام کی) فطرت اسلام، کلمہ اخلاص، اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اور اپنے والد ابراہیم علیہ السلام کی ملّت پر جو کہ یکسُو مسلمان تھے اور مشرکین سے نہیں تھے۔ [اسناده حسن، مسند احمد:407،406/4،306/3ح15359 عمل اليوم و الليلة لابن السني:34 تحقيق الشيخ سليم الهلالي]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 101]
حدیث نمبر: 102
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ
اللہ تعالیٰ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے۔، جس شخص نے یہ کلمات صبح شام 100، 100 مرتبہ کہے تو قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی بھی لے کر نہیں آئے گا، مگر وہ شخص جس نے یہ کلمات اس سے زیادہ مرتبہ کہے۔ [صحيح مسلم:2692]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 102]
حدیث نمبر: 103
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
ایک مرتبہ پڑہنا بھی درست ہے اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اس کے لئے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی اور 100 خطائیں مٹا دی جائیں گی، شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا، اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیں آئے گا، لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے۔ [صحيح، سنن ابي داؤد: 5077، سنن ابن ماجه: 3868، مسند احمد: 60/4 و سندهُ صحيح صحيح بخاري: 3293، صحيح مسلم: 2691]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 103]
حدیث نمبر: 104
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ
اللہ تعالی پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اپنے نفس کی خوشنودی کے برابر، اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر۔ (تین مرتبہ صبح کے وقت) [صحيح مسلم:2726]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 104]
حدیث نمبر: 105
اللَٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا
اے اللہ! میں تجھ سے نفع مند علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔ (صبح کی نماز کے وقت کہے) [صحيح، سنن ابن ماجه:925، مسند احمد:305/6]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 105]
حدیث نمبر: 106
أَسْتَغْفِرُ اللَٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں اور اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ (100 مرتبہ) صحیح بخاری میں 70 مرتبہ کہنے کا ذکر ہے۔ [صحيح بخاري:6307، صحيح مسلم:2702]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 106]
حدیث نمبر: 107
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
میں اللہ تعالی کے کامل کلمات کے ساتھ ہر اس مخلوق کے شر سے جو اس نے پیدا کی (اللہ کی) پناہ میں آتا ہوں۔ (تین مرتبہ)، جس شخص نے شام کو تین مرتبہ یہ کلمات کہے اسے اس رات کوئی زہریلا جانور نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ [صحيح مسلم:2709، عمل اليوم و الليلة للنسائي:591]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 107]
حدیث نمبر: 108
اَللَٰهُمَ صَلِ وَ سَلِّمْ عَلى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجا تو قیامت کے دن میں اس کی سفارش کروں گا۔ [ضعيف، سنن نسائي:1295، مجمع الزوائد:120/10ح17022] ، [طبراني بحواله جلاء الافهام:ص180-181 ح143، و سنده ضعيف/منقطع]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 108]