الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر حصن المسلم کل احادیث (276)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
67. بارش کی دعائیں​
حدیث نمبر: 182
اللَٰهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا، مَرِيئًا مَرِيعًا، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ
اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوشگوار، سرسبز و شاداب، نفع بخش، نقصان نہ دینے والی، جلد برسنے والی، دیر سے برسنے والی نہ ہو۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 1169، المستدرك للحاكم: 327/1 ح1222]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 182]
حدیث نمبر: 183
اللَٰهُمَّ أَغِثْنَا، اللَٰهُمَّ أَغِثْنَا، اللَٰهُمَّ أَغِثْنَا
اے اللہ! ہم پر بارش برسا، اے اللہ ہم پر بارش برسا، اے اللہ ہم پر بارش برسا۔ [صحيح بخاري: 1014، صحيح مسلم897]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 183]
حدیث نمبر: 184
اللَٰهُمَّ اسْقِ عِبَادَكَ، وَبَهَائِمَكَ، وَانْشُرْ رَحْمَتَكَ، وَأَحْيِ بَلَدَكَ الْمَيِّتَ
اے اللہ! اپنے بندوں اور جانوروں کو پانی پلا، اپنی رحمت کو پھیلا اور اپنے مردہ شہر کو زندہ کر۔ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 1176، الموطاللا مالك: 1/ 124]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 184]