الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر حصن المسلم کل احادیث (276)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
74. کھانا کھانےسے فارغ ہونے کی دعائیں
حدیث نمبر: 193
الحَمْدُ لِلَٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ
تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور مجھے میری کسی طاقت اور قوت کے بغیر عطا کیا۔ [حسن، سنن ابي داؤد: 4023، سنن ترمذي: 3458] ، [سنن ابن ماجه: 3285، المستدرك للحاكم: 192/4ح7409]
امام ترمذی رحمہ اللہ نے کہا: حسن غریب ہے۔ [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 193]
حدیث نمبر: 194
الحَمْدُ لِلَٰهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِىٍّ وَّلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا
تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، بہت زیادہ تعریف، پاکیزہ، بابرکت، جسے کافی نہیں سمجھا گیا، نہ ہی اسے الوداع کیا گیا، اور نہ ہی اس سے بے پرواہ ہوا گیا اے ہمارے رب۔ [صحيح بخاري5458، سنن ترمذي3456، ببعض الاختلاف]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 194]