الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر حصن المسلم کل احادیث (276)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
132. تکبیر، تسبیح، تحمید اور تہلیل کی فضیلت​
حدیث نمبر: 264
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے دن میں سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے۔ کہا تو اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ [صحيح بخاري: 6405، صحيح مسلم: 2691]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 264]
حدیث نمبر: 265
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
​جس شخص نے دن میں دس مرتبہ کہا: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی ہی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اولاد اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ [صحيح بخاري: 6403، 6404، صحيح مسلم: 2693]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 265]
حدیث نمبر: 266
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر انتہائی ہلکے، میزان میں بہت بھاری اور رحمٰن کے ہاں بہت زیادہ پسندیدہ ہیں۔، اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے اور اللہ پاک ہے عظمت والا ہے۔ [صحيح بخاري: 6406، صحيح مسلم: 2694]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 266]
حدیث نمبر: 267
سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ کلمات کہنا ان تمام (دنیاوی) چیزوں سے بڑھ کر محبوب ہیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ [صحيح مسلم: 2695]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 267]
حدیث نمبر: 268
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں کوئی شخص روزانہ ایک ہزار نیکیاں حاصل کرنے سے عاجز ہے، ایک آدمی نے کہا: ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں روزانہ کس طرح حاصل کر سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ» کہے تو اس کے (نامہ اعمال) میں ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، یا اس کی ایک ہزار خطائیں مٹا دی جاتی ہیں۔ [صحيح مسلم: 2698]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 268]
حدیث نمبر: 269
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے «سُبْحَانَ اللَّهِ العَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، عظمت والا کہا، اس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ [اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3464، المستدرك للحاكم: 1888]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 269]
حدیث نمبر: 270
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عبد اللہ بن قیس کیا میں تمہاری جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں رہنمائی نہ کروں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» اللہ کے توفیق وہ مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔ [صحيح بخاري: 2992، 4202، 6409، صحيح مسلم: 2704]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 270]
حدیث نمبر: 271
سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو چار کلمات بہت زیادہ پیارے ہیں، ان میں سے جس کے ساتھ بھی ابتدا کرو کوئی حرج نہیں۔، اللہ پاک ہے تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [صحيح مسلم: 2137]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 271]
حدیث نمبر: 272
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَٰهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
ایک بدو (اعرابی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: مجھے کوئی ایسا کلام سکھائیں جو میں ہمیشہ کہتا رہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کلمات پڑھا کرو: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا اور اللہ کے لئے تمام تعریفات بہت زیادہ ہیں، اللہ رب العالمین پاک ہے، اللہ غالب حکمت والے کی توفیق و مدد کے بغیر گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں۔ وہ کہنے لگا یہ کلمات تو میرے رب کے لئے ہیں میرے لئے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس طرح کہو: «اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي» اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔ [صحيح مسلم: 2696، 2697]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 272]
حدیث نمبر: 273
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً افضل دعا «الحَمْدُ لِلَٰهِ» ہے اور سب سے افضل ذکر «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ» ہے۔ [حسن، سنن ترمذي: 3383، سنن ابن ماجه: 3800، المستدرك للحاكم: 503/1ح1852]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 273]
حدیث نمبر: 274
باقی رہنے والے نیک اعمال: «سُبْحَانَ اللَٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلَٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ، وَاللَٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ» ہیں۔ [حسن، مسند احمد: 71/1ح267/5، 513]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 274]