الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


معجم صغير للطبراني کل احادیث (1197)
حدیث نمبر سے تلاش:


معجم صغير للطبراني
کتاب الادب
ادب کا بیان
21. آیتِ حجاب کے نزول کا بیان
حدیث نمبر: 667
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بُنْدَارٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:"كُنْتُ آكُلُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَيْسًا فِي قَعْبٍ، فَمَرَّ عُمَرُ، رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، فَدَعَاهُ، فَأَكَلَ، فَأَصَابَتْ أُصْبُعُهُ أُصْبَعِي، فَقَالَ: حَسِّ أَوْهِ أَوْهِ، لَوْ أُطَاعُ فِيكُنَّ مَا رَأَتْكُنَّ عَيْنٌ"، فنزلت آيَةُ الْحِجَابِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ، إِلا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی پیالے میں حلوہ کھا رہی تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہا ں سے گزرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلایا تو انہوں نے بھی کھایا، ان کی انگلی میری انگلی سے لگ گئی، تو انہوں نے فرمایا: اوہ، اوہ، افسوس اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے متعلق میری بات مانتے تو تمہیں کوئی آنکھ نہ دیکھ سکتی۔ تو حجاب کی آیات نازل ہوگئیں۔ [معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 667]
تخریج الحدیث: «مرسل، أخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11355، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2947، والطبراني فى «الصغير» برقم: 227
قال الدارقطنی: وغيره يرويه عن مسعر عن أبي الصباح عن مجاهد مرسلا والصواب المرسل، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (14 / 338)»