الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


معجم صغير للطبراني کل احادیث (1197)
حدیث نمبر سے تلاش:


معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ
اذکار کا بیان
16. اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور پناہ چاہنے کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 953
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الضَّرِبُ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ وَرْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِلْيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،"إِنِّي أَسْلَمْتُ، فَمَا أَدْعُو بِهِ؟، قَالَ: قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَهْدِيكَ لأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، إِلا عَدِيُّ
سیدنا حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلمان ہوگیا ہوں تو میں کون سی دعا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یوں دعا کرو: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْتَهْدِيكَ لْأَرْشَدِ أَمْرِيْ وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ.» اے اللہ! میں تجھ سے اپنے بہت اچھے کام کی طرف راہنمائی مانگتا ہوں، اور اپنے نفس کی شر سے پناہ چاہتا ہوں۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ/حدیث: 953]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 223، 439، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7875، والطبراني فى «الصغير» برقم: 682، 1142، وله شواهد من حديث أحد الصحابة، فأما حديث أحد الصحابة، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16527، 18188، قال شعيب الارناؤط: إسناده صحيح، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 901، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8369، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30007»