الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كِتَاب الْإِيمَانِ
ایمان کا بیان
5.33. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہدایت کے لیے دو چیزیں
حدیث نمبر: 186
‏‏‏‏وَعَن مَالك بن أنس مُرْسَلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ رَسُولِهِ «. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأ»
مالک بن انس رحمہ اللہ مرسل روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، پس جب تک تم ان دونوں پر عمل کرتے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے، (یعنی) اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت۔ موطاء میں یہ روایت ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه مالک في الموطأ (2/ 899 ح 1727)
٭ السند منقطع و للحديث شواهد کثيرة جدًا، منھا ما رواه الحاکم (1/ 93 ح 318 بلفظ:’’إني قد ترکت فيکم ما إن اعتصمتم به فلن تضلوا أبدًا: کتاب الله و سنة نبيه ﷺ‘‘ وسنده حسن) و عموم القرآن يؤيده.»

قال الشيخ زبير على زئي: حسن