الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كِتَاب الْعِلْمِ
علم کا بیان
1.17. جھوٹی حدیث بیان کرنے پر وعید
حدیث نمبر: 232
‏‏‏‏وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا عَلِمْتُمْ فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ سے حدیث بیان کرتے وقت احتیاط کیا کرو اور صرف وہی حدیث بیان کرو جس کے بارے میں تمہیں علم ہو (کہ یہ میری حدیث ہے)، پس جس نے عمداً مجھ پر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2951 وقال: حسن .) [و ابن أبي شيبة في مسنده کما في ’’بيان الوهم والايھام‘‘ لابن القطان 5/ 253 ح 2459]
٭ عند الترمذي و ابن أبي شيبة: ’’عبد الأعلٰي الثعلبي‘‘ وھو ضعيف: ضعفه الجمھور و أخطأ ابن القطان فقال: ’’فالحديث صحيح من ھذا الطريق‘‘ و انظر الحديث الآتي (233)»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف

حدیث نمبر: 233
‏‏‏‏وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرٍ وَلَمْ يَذْكُرِ: «اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا علمْتُم»
ابن ماجہ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے لیکن ابن ماجہ نے یہ الفاظ: مجھ سے حدیث بیان کرتے وقت احتیاط کرو اور وہی حدیث بیان کرو جس کے بارے میں تمہیں علم ہو۔ ذکر نہیں کئے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 233]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه ابن ماجه (30، 33) [والترمذي: 2257 وقال: حسن صحيح .]
٭ ھذا الحديث متواتر .»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح