مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی کھال پہننے اور ان پر سواری کرنے سے منع فرمایا ہے۔ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 505]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4131) والنسائي (7/ 176، 177 ح 4260)»