زید بن اسلم ؒ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کیا: جب میری اہلیہ حالت حیض میں ہو تو اس کی کیا چیز میرے لیے حلال ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا ازار کس کر باندھ، پھر اس سے اوپر کا حصہ تیرے لیے حلال ہے۔ “ مالک اور دارمی نے مرسل روایت کیا ہے۔ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه مالک (1/ 57 ح 122) والدارمي (1/ 241 ح 1037) ٭ السند مرسل وله شاھد عند أبي داود (212) وسنده حسن .»