الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
--. چار رکعت نماز میں بائیس تکبیرات ہیں
حدیث نمبر: 807
وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ شَيْخٍ بِمَكَّةَ فَكَبَّرَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّهُ أَحْمَقُ فَقَالَ: ثَكَلَتْكَ أُمُّكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
عکرمہ ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے مکہ میں ایک بزرگ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بائیس مرتبہ اللہ اکبر کہا، تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ تو احمق ہے، انہوں نے کہا: تیری ماں تجھے گم پائے، یہ تو ابوالقاسم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت ہے۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (788)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح