الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
--. نماز قصر کی مسافت
حدیث نمبر: 1351
وَعَن مَالك بَلَغَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ يَقْصُرُ فِي الصَّلَاة فِي مثل مَا يكون بَين مَكَّة والطائف وَفِي مثل مَا يكون بَيْنَ مَكَّةَ وَعُسْفَانَ وَفَى مِثْلِ مَا بَيْنَ مَكَّةَ وَجُدَّةَ قَالَ مَالِكٌ: وَذَلِكَ أَرْبَعَةُ بُرُدٍ. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأ
امام مالک ؒ بیان کرتے ہیں مجھے یہ حدیث پہنچی ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ مکہ اور طائف، مکہ اور عسفان اور مکہ اور جدہ کے درمیان مسافت جتنے فاصلے پر قصر پڑھا کرتے تھے۔ اور امام مالک نے فرمایا: اور یہ چار بُرد مسافت ہے۔ صحیح، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک (148/1ح 341)
٭ السند منقطع و له شواھد عند ابن أبي شيبة (443/2. 446 ح 8119، 8133، 8135، 8128، 8140، 8142، 8147) و عبد الرزاق (4296) وغيرهما.»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح