الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
--. کسی حادثہ کے وقت سجدہ کرنا
حدیث نمبر: 1491
وَعَن عِكْرِمَة قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَاتَتْ فُلَانَةُ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَّ سَاجِدًا فَقِيلَ لَهُ تَسْجُدُ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَيْتُمْ آيَةً فَاسْجُدُوا» وَأَيُّ آيَةٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَهَابِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيّ
عکرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی فلاں زوجہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔ تو وہ (یہ سن کر) فوراً سجدہ ریز ہو گئے، ان سے عرض کیا گیا، آپ اس وقت سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے بیان کیا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو۔ اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج مطہرات کے فوت ہو جانے سے بڑی نشانی کون سی ہو سکتی ہے؟ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1491]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1197) و الترمذي (3891 وقال: حسن غريب)»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن