عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے بارے میں چار آدمی گواہی دے دیں کہ وہ اچھا ہے تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ “ ہم نے عرض کیا: اور تین آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمی۔ “ ہم نے عرض کیا: دو آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی۔ “ پھر ہم نے ایک کے بارے میں آپ سے نہیں پوچھا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1663]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1368)»