ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو پسند ہو کہ مشکلات و مصائب کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے تو پھر اسے چاہیے کہ وہ خوشحالی میں کثرت سے دعائیں کرے۔ “ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی (۳۳۸۲)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2240]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3382)»