الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
--. اللہ تعالیٰ کا بندے کو بخشنے کا وعدہ
حدیث نمبر: 2344
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ قَالَ: وَعِزَّتِكَ يَا رَبِّ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي عِبَادَكَ مَا دَامَتْ أَرْوَاحُهُمْ فِي أَجْسَادِهِمْ فَقَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي وَارْتِفَاعِ مَكَانِي لَا أَزَالُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي رَوَاهُ أَحْمَدُ
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شیطان نے کہا: رب! تیری عزت کی قسم! جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسم میں ہیں میں انہیں گمراہ کرتا رہوں گا، تو رب عزوجل نے فرمایا: مجھے اپنی عزت و جلال اور اپنی بلند مکانی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے، میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد (۳ / ۲۹ ح ۱۱۲۵۷، ۴۱ ح ۱۱۳۸۷) و فی شرح السنہ (۵ / ۷۶، ۷۷ ح ۱۲۹۳) و الحاکم (۴ / ۲۶۱ ح ۷۶۷۲)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2344]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (29/3 ح 11257، 41ح 11387) [والبغوي في شرح السنة 76/5. 77ح 1293) واللفظ له]
٭ ابن لھيعة مدلس و لم يصرح بالسماع فيما حدث قبل اختلاطه فالسند ضعيف و للحديث شاھد حسن عند الحاکم (261/4ح7672) دون قوله: ’’و ارتفاع مقامي‘‘ و سنده حسن .و أخرج أحمد (19/3، 41) من حديث عمرو بن أبي عمرو عن أبي سعيد به وھو منقطع فيما أري .»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف